شوہر تاج محمد سرپرہ دس مہینوں سے پاکستانی خفیہ اداروں کے حراست میں ہے – بھتیجی نواب خیربخش مری

437

معروف بلوچ قوم پرست رہنماء مرحوم نواب خیر بخش مری کی بھتیجی صالحہ مری نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا شوہر تاج محمد سرپرہ ریاستی اداروں کی تحویل میں ہے اسے بازیاب کیا جائے۔

صالحہ مری کے مطابق ان کی شوہر ایک کاروباری شخص ہیں، پچھلے سال 16 جولاہی کو وہ بیرون ملک سے کراچی پہنچے اور 19 جولاہی کو ترکی جانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں اور ان کے ڈرائیور کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا اور ہمیں ان کے بارے میں بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی جاری ہے-

انہوں نے کہا کہ شوہر کے گمشدگی کی وجہ سے ہم کرب و اذیت میں مبتلا ہیں حالانکہ اس واقعے کی cctv فوٹیج بھی موجود ہے اور ہم نے ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ ان کے شوہر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔