سوشل میڈیا کی حد تک گوادر کو ترقی کا مینار بناکر پیش کیا جارہا ہے حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں، حمل کلمتی

213

 

بلوچستان کے ساحلی شہر گودار سے تعلق رکھنے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی حمل کلمتی نے کہا کہ سی پیک کے نام پہ لوگوں کو بے وقوف بیایا جا رہا ہے گوادر کے شہری ماہ صیام میں بجلی و پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں-

انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر لینے کے باوجود گوادر میں عوامی منصوبے نہ ہونے کے برابر ہیں-

پچھلے ایک ہفتے سے دو کھمبے گرنے کی وجہ سے آدھا شہر تاریکی میں ڈوبا ہے صوبائی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے-

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی حد تک گوادر کو ترقی کا مینار بناکر پیش کیا جارہا ہے حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں-

انکا کہنا تھا کہ ایک اسٹیڈیم ایک سڑک اور ایک پارک کو ترقی کا نام دے کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا-

کلانچ اس جدید دور میں بھی پینے کے پانی کیلئے ترس رہا ہے ڈیم پانی سے بھرے ہیں صوبائی حکومت پائپ لائن منصوبہ کی اسکیم صوبائی بجٹ میں شامل کرنے سے انکاری ہے-

موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں عوامی منصوبوں کو روکا جا رہا ہے

حمل کلمتی نے کہا کہ گوادر جیونی کلانچ کے پانی کا بحران فوری طور پر حل کیا جائے اگر بروقت قابو نہ پایا گیا تو اس سے انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے –