سوراب ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک

660

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اتوار کے روز کراچی، کوئٹہ شاہراہ پر ٹوڈی کار اور مزدا ٹرک میں تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع پیشن کے علاقے حرمزی سے بتایا جاتا ہے جو عید کی چھٹیاں منانے گھر جارہے تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال سڑک کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے۔