سندھ: نوشہرو فیروز میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

444

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں بھریا روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

ریلوے ٹریک کو گذشتہ رات بھریا روڈ کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب گرین ایکسپریس عید اسپیشل ٹرین کو وہاں سے گزرنا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک چار فٹ تک تباہ ہوگئی جس کے باعث گذشتہ 10 گھنٹوں سے ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہے۔پڈعیدن میں ون اپ خیبر میل ایکسپریس اور کوٹ لالو میں 145 اپ سکھر ایکسپریس کو روک لیا گیا ہے جب کہ پٹڑی کے مرمت کا آغاز کردیا گیا ہے۔