ریلوے ٹریک پر حملے کی ذمہ داری ایس آر اے نے قبول کرلی

460

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں بھریا روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی ذمہ داری سندھی آزادی پسند تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے قبول کرلی۔

ایس آر اے کے ترجمان کے مطابق حملے میں کراچی سے راولپنڈی پاکستانی فوجی افسروں کو لے جانے والی “عید اسپشل ٹرین” کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق دھماکے کے باعث پنجاب جانے والی ٹریک تباہ ہوگیا اور ٹرینوں کو بند کردیا گیا۔

سوڈھو سندھی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ سندھودیش کی آزادی تک سندھ میں نو آبادکاری اور نوآبادیاتی منصوبوں کے خلاف اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔