حب ڈیم میں نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے

411

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں نہاتے ہوئے دو بچوں سمیت چار افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک واقعہ حب ڈیم میں ریسٹ ہاؤس کے قریب اس وقت پیش آیا جب کراچی گلشن معمار کے دو رہائشی نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے،ایک اور حادثہ حب ڈیم میں ہمدرد یونیورسٹی کے قریب حب ڈیم سے کراچی جانے والی نہر میں پیش آیا جہاں ڈوب کر دو بچے ہلاک ہوگئے۔

لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی شناخت علی محمد ولد موسی اور حسین ولد شاہ برات کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کے علاقے گلشن معمار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جبکہ دیگر دو کےنام معلوم نہیں ہوسکا۔

خیال رہے کہ حب ڈیم پہ کراچی سمیت مختلف سے روزنہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پکنک منانے آتے ہیں جہاں اکثر اس نوعیت کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور انہی حادثہ پہ ڈیم انتظامیہ پہ سوال بھی اٹھایا جاتا ہے کہ انتظامیہ اس طرح کے واقعات کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔