حب چوکی میں بم دھماکہ

472

کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک زور دار دھماکہ سنا گیا ہے –

تفصیلات کے مطابق دھماکہ رات گئے ساکران روڈ قبرستان کے قریب ہوا ہے –

دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مذید تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم دھماکے سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ کہا جارہا ہیکہ دھماکہ دیسی ساختہ بارودی مواد سے کیا گیا ہے۔