حب: پاکستان قومی اتحاد کے چیئرمین رضا خان خٹک کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا

358

کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستان قومی اتحاد نامی غیر معروف تنظیم کے چیئرمین اور شفیع گلوکوز کمپنی کے ٹھیکیدار رضا خان خٹک کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے –

ذرائع کے مطابق انہیں حب چوکی کے صعنتی اور اہم سیکورٹی زون سے اغوا کرلیا گیا ہے –

رضا خان کی لاپتہ ہونے کے خلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے کمپنی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے کہا کہ رضا خان کو کمپنی گیٹ کے سامنے سے اغواء کیا گیا ہے –

تاہم ابتک انتظامیہ اغواء ہونے والے ٹھیکیدار کا سراغ لگانے میں ناکام ہے اور اغواء کی وجوہات کا بھی معلوم نہیں ہوسکے ہیں –