تیل و گیس کمپنی و ریاستی ایجنٹ پہ حملے کی ذمہ داری یو بی اے نے قبول کرلی

216

بلوچ یونائیٹڈ آرمی نے کوہلو میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی اور کوئٹہ میں خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے کارندے کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات 1 بجے کے وقت ضلع کوہلو کے علاقہ پرائی کے مقام پہ گیس اور تیل تلاش کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں پہ ہمارے سرمچاروں نے حملہ کیا۔ حملے کی زد میں آنے والی گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں سوار اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی کے حصول تک جاری رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوہلو اور بارکھان کے درمیان او ڈی جی سی ایل کے قافلے کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جسکی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈ نے قبول کرلی تھی ۔

ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے کہا کہ آج دن دو بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقہ کلی شابو میں ( ایم آئی،  ملٹری ایجنسی ) کے اہلکار دلشاد سکنہ پنجاب کو نشانہ بنایا۔

یو بی اے ترجمان کے مطابق دلشاد مذکورہ علاقہ میں ایک اہم مخبر تھا جو متعدد بلوچوں کی مخبری اور اغواء میں براہ راست ملوث تھا جسکو آج ہمارے سرمچاروں نے منطقی انجام تک پہنچا دیا

ترجمان نے مزید کہا کہ ریاستی اہلکار اور مخبروں کو کسی صورت نہیں بخشا جائیگا ۔