تربت سے 3 سگے بھائی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

325

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر تین سگے بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصلات کے مطابق گذشتہ رات تین بجے کے قریب تربت کے مرکزی شہر تربت کے علاقے کلگ میں فورسز نے چھاپہ مارکر تین سگے بھائیوں ندیم، نسیم اور شوکت ولد سعید سکنہ بدرنگ کولواہ کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے کلانچ سے رواں سال 11 مارچ کو لاپتہ طالب علم چراگ بلوچ ولد مراد بخش بازیاب ہوگئے۔ وی بی ایم پی نے نوجوان کے بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاج جاری ہے دوسری جانب مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہے۔