میرانی ڈیم دشت کسر کے زمینداروں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرانی ڈیم دشت کسر چینل ڈی ایل تھری اور فور کے چینل کو سنگئی کے قریب سیمنٹ لگا کر بند کیا گیا ہے پچیس کے لگ بھگ زمیندار اور چارھزار ایکڑ زمین پانی نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاری نہیں کرسکتے ہیں، اور ان کو زراعت کے لئے پانی نہیں مل رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ بااثر لوگ غیر قانونی پائپ لگا کر کاشتکاری کر رہے ہیں جبکہ اصل زمینداروں کو پانی نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ غیر قانونی پائپ کو ہٹانے میں ناکام نظر آرہا ہے، دشت کے اکثر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت زمینداروں کو سبسڈی دیتے زمینداری کو فروغ دیتے لیکن محکمہ اپنے فرائض سے غافل ہے- میرانی ڈیم محکمہ ایریگیشن کے ملازمین بھی اپنے ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے ہیں چینل کی دیکھ بھال نہیں کر رہے ہیں-
ان کا مزید کہنا ہے کہ سنگئی کے قریب ڈی ایل تھری اور فور کے چینل کو سیمنٹ لگا کر ھزاروں ایکڑ پر مشتمل زمینوں کو متاثر کیا گیا ہے اس وجہ سے زمینداروں کو بے چینی اور اضطراب میں مبتلا کیا گیا ہے –
انہوں نے ایریگیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چینل ڈی ایل تھری اور فور کے زمینداروں کو زراعت کے لئے پانی دیا جائے اور چینل کو فوراً کھولا جائے-