تربت: بارشوں اور تیز آندھی کی وجہ سے بجلی معطل، کیچ اندھیرے میں ڈوب گیا

545

 

بلوچستان کے ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بارش اور تیز آندھی کی وجہ سے ایران سے آنے والے بجلی کی کھبے گرنے سے ضلع کیچ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے –

تفصیلات کے مطابق کیچ کے تحصیل مند، تمپ سمیت دیگر علاقوں میں تیز آندھی کی وجہ سے تگران آباد میں مین ٹاور گرگیا۔ جس کی وجہ سے کیچ کے مرکزی شہر تربت سمیت مکران ڈویژن کی بجلی منقطع ہوگئی ہے –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس وقت مکران ڈویژن کے مختلف اضلاع کیچ، گوادر اور پنجگور میں ہفتے کی شام سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں –

جسکی وجہ سے سے صارفین کو مشکلات کا درپیش ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مرمتی ٹیم کل صبح تحصیل تمپ روانہ ہوگی جہاں بجلی کل دوپہر تک بحال ہونے کا امکان ہے –