بی ایل ایف نے کوئٹہ میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

434

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ کے علاقہ قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب فرنٹیئرکور کی موٹر سائیکل گشتی ٹیم کے دوموٹر سائیکلوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں پچھلے موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار ہلاک اور اگلے موٹر سائیکل پر سوار دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی پنجابی آرمی بلوچ تحریک آزادی کے خلاف جنگ میں خود پیچھے چْھپ کر ایف سی اور ڈیتھ اسکواڈزکو ڈھال کے طورپر آگے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کے عوام پاکستان آرمی، ایف سی، ڈیتھ اسکواڈز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار ہیں اور ہم اپنے اس عزم کو دہراتے ہیں کہ بلوچستان کی آزادی تک ہم پاکستان کی وحشی فوج اور اسکے سکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پاکستانی فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے چیک پوسٹوں اور گاڑیوں سے دور رہیں کیونکہ ہمارے سرمچار دشمن فورسز کو کہیں بھی کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔