بھارتی اداکارہ کنگنا راناوت کا بلوچستان کے دورے کے خواہش کا اظہار

630

میں بلوچستان کا دورہ ضرور کرونگی جب وہ آزاد ہونگے مگر اس وقت وہ لوگ تکلیف میں ہیں۔ ان خیالات اظہار مشہور انڈین فلمی اداکارہ کنگنا راناوت نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کیا ہے۔

ان خیالات اظہار اس وقت کنگنا نے کی جب بھارت میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات اور عالمی میڈیا پر ہائی لائٹ ہونے کے تناظر میں ٹویٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ پر بات ہوئی۔

اس ٹویٹ پر پاکستانی صحافی جویریہ صدیقی نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ’بلوچستان پاکستان کا ہے اور میں آپ کو یہاں دعوت دیتی ہوں۔ کورونا کے بعد آپ ہماری مہمان بنیں، آپ کو ہماری میزبانی پسند آئے گی۔‘

کنگنا راناوت نے اسے جواب دیتے ہوئے کہا میں یقینی طور پر بلوچستان کا دورہ کروں گا جب وہ آزاد قوم بن جائے گی،

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بلوچ عوام پر ظلم اور تکلیف کا دور دورہ ہے، دورہ کرنا بہت تکلیف دہ ہے۔

ٹویٹ کرنے پر بعض افراد کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کنگنا راناوت نے بلوچستان کے موجودہ صورتحال پہ گہری نذر رکھی ہوئی ہے گذشتہ برس جب کنینڈا میں قیام پذیر بی ایس او آزاد کے سابق چیئرپرسن کریمہ بلوچ کی موت پہ کنگنا نے کینڈین وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کریمہ کیس کی صاف وشفاف تحقیقات کرے۔