گذشتہ شب بولان کے علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز ایف سی کیمپ پر حملے کی تصدیق حکام نے کی ہے۔ حکام کے مطابق حملے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
حملہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 60 کلومیٹر دور ضلع بولان کے علاقے مچھ مارگٹ کے مقام پر قائم فورسز کے سائیڈ کیمپ پر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور فورسز کی پوسٹ مختلف ہتھیاروں سے حملہ آور ہوئیں جبکہ شدید لڑائی کے بعد حملہ آور فورسز کیمپ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے، گن شپ ہیلی کاپٹروں مذکورہ علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے فروری میں کاہان میں اسی نوعیت کے ایک واقعہ میں مسلح حملہ آوروں نے پاکستان فوج کے پوسٹوں کو قبضے میں لینے کے بعد اسلحہ اور گولہ بارود اپنے قبضے میں لیا تھا۔
قبل ازیں گذشتہ سال کے اواخر میں بولان، جھالاوان تنک میں اسی نوعیت کے ایک حملے میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ کو قبضے میں لینے کے بعد اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا تھا۔
بولان اور کاہان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے تاہم گذشتہ شب ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔