بلیدہ: فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک

402

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شب میناز کے علاقے میں پیش آیا۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناحت یاسر ولد ظفر امام سکنہ میناز کے نام سے ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق نوجوان کراچی میں زیر تعلیم تھا اور عید کی چھٹیاں منانے آبائی علاقے آیا تھا۔

تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کے وجوہات سامنے نہیں آئے ہیں۔ جبکہ لیویز ذرائع نے مزید کاروائی کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔