بلوچ لبریشن آرمی کے سینئر کمانڈر میر عبدالنبی بدوزئی بنگلزئی مسلح افراد کے حملے میں جانبحق

1844

میر عبدالنبی بدوزئی بنگلزئی عرف چھوٹا میر کا شمار بی ایل اے کے اعلیٰ کمانڈران میں ہوتا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول مصدقہ اطلاعات کے مطابق آج جمعرات کے روز صبح کے اوقات میں بلوچ لبریشن آرمی کے ایک اعلیٰ کمانڈر میر عبدالنبی بدوزئی بنگلزئی عرف “چھوٹا میر“ مسلح افراد کے حملے میں جان بحق ہوگئے ہیں۔ ستاون سالہ میر عبدالنبی کا تعلق بلوچستان کے علاقے اسپلنجی کابو سے بتایا جاتا ہے۔ آپ کا تعلق بلوچوں کے بنگلزئی قبیلے کے بدوزئی شاخ سے تھا۔

ابتک کی موصول تفصیلات کے مطابق میر عبدالنبی بنگلزئی سنہ 2002 سے بلوچ لبریشن آرمی سے وابسطہ تھے اور انکا شمار بی ایل اے کے اعلیٰ کمانڈران میں ہوتا تھا۔ بی ایل اے کی جانب سے ابتک اس واقعے کی تردید و تصدیق سامنے نہیں آئی ہے اور نا ہی ایسی مصدقہ تفصیلات سامنے آئیں ہیں کہ انہیں کن حالات میں اور کہاں مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

تاہم باخبر ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ انہیں نشانہ بنانے والے مسلح افراد کا تعلق مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ اداروں سے تھا۔