بلوچستان : کیچ سے دو افراد لاپتہ

391
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں  کے حمایت گروہ “جسے ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے جانا جاتا ہے”  نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 27 اپریل کو حکومتی حمایت گروہ کے اہلکاروں  نے کیچ کے علاقے تمپ دازن سے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے،   لاپتہ ہونے والوں کی شناخت اسماعیل ولد داد کریم سکنہ دازن اور منہاب ولد علی سکنہ دازن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کےمطابق ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے منگل کی رات دونوں کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے مذکورہ نوجوانوں کو بعدازاں فورسز کے حوالہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ نوجوانوں میں سے مہناب کو فورسز نے اس سے پہلے بھی دو دفعہ حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے چھوڑ دیا تھا جبکہ ایک بار پھر اسے حراست میں لے لاپتہ کردیا گیا ہے۔

بلوچستان میں قوم پرست حلقے متواتر یہ الزام عائد کرتے آریے ہیں کہ پاکستانی  فورسز نے بلوچستان میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلح جھتے تشکیل دیا  ہے جو لوگوں کو لاپتہ کرنے کے علاوہ دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں جنہیں پاکستانی  فورسز اور خفیہ اداروں کی  کی بھر پور حمایت و پشت پناہی حاصل ہے۔