محکمہ تعلیم بلوچستان نے کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں 24 مئی سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں اسکول24مئی سے کھول دیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں اسکولز بدستو ربند رہیں گے۔ اسکول کھولنے اور بند رکھنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے باعث تمام صوبائی وزارئے تعلیم نے مذکورہ فیصلے کے تحت اعلانات کیے تھے۔