بلوچستان: مزید تین افراد حراست بعد لاپتہ

272

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے گومازی میں گذشتہ رات پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے ضعیت العمر شخص سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ساٹھ سالہ خداداد، صغیر بلوچ اور طارق بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر گھروں سے قیمتی سامان کو بھی لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

دریں اثناء مند ہی کے علاقے مہیر سے دو روز قبل چرواہا عبدالطیف ولد ولی داد کو بھی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عبدالطیف کو اس وقت فورسز نے لاپتہ کیا جب وہ فوجی چوکی کے قریب مویشیوں کے ساتھ گزرا رہا تھا۔اہلخانہ نے انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ چرواہا عبدالطیف کی بازیابی کے لیے اپنا کر دار ادا کریں۔