بلوچستان: اپریل کے مہینے میں چھ حملوں میں سات افراد ہلاک، 39 زخمی ہوئے

202
فائل فوٹو

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مہینے پاکستان بھر میں 13 حملے ہوئے جن میں 8 شہریوں اور 4 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 12 افراد مارے گئے اور 43 دیگر میں شامل 35 شہری اور 8 سکیورٹی فورسز اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ مارچ کے مہینے میں 20 حملے ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں جنگجووں کے 20 حملے ہوئے۔ مارچ میں مارے جانے والوں کی تعداد اپریل کی نسبت زیادہ اور زخمیوں کی زیادہ تعداد دیکھنے میں آئی۔

مارچ میں 25 افراد مارے گئے اور 37 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ پنجاب اور سندھ میں کوئی حملہ سامنے نہیں آیا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حملے بلوچستان میں دیکھے گئے جہاں چھ حملے کئے گئے جن میں سات افراد مارے گئے اور 39 دیگر زخمی ہوئے۔

فاٹا میں چار حملے ہوئے جن میں 3 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ کے پی کے میں دو حملے ہوئے جن میں دو افراد مارے گئے اور ایک زخمی ہوا۔

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری(آئی سی ٹی) میں ایک حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی اور کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا۔