برطانوی وزیر اعظم نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

289

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 56 سالہ بورس جانسن اور ان کی 33 سالہ گرل فرینڈ کیری نے فروری 2020 میں کہا تھا کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ شادی کریں گے۔وہ 2019 میں بورس جانسن کے وزیراعظم بننے کے بعد سے سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ سٹریٹ میں اکٹھے رہ رہے ہیں۔

بورس جانسن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ،دعوت نامے کے مطابق یہ شادی 30 جولائی، 2022 کو ہوگی۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق 56 سالہ بورس جانسن کی یہ دوسری شادی ہے جب کہ 33 سالہ کیری سائمنڈ کی یہ پہلی شادی ہوگی۔

اس سےقبل بورس جانسن نے 2018 میں اپنی سابقہ  اہلیہ سے  رفاقت ختم کر دی تھی۔ جانسن نے 1993 میں مرینا ویلر سے شادی کی جن کے ساتھ ان کے چار بچے ہیں۔ جوڑے نے ستمبر 2018 میں اعلان کیا تھا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور شادی کے 25  سال بعد ان میں طلاق ہو جائے گی۔