بارڈر بندش: کیچ میں دوسرے روز احتجاج، شاہراہ بند

226

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے آمد اطلاعات کے مطابق بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان کی کال پر بارڈر بندش اور سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے خلاف ڈی بلوچ پوائنٹ پر ایم 8 شاہراہ دوسرے روز بلاک کردیا گیا-

بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان کی کال پر ہفتے کی صبح گاڈی مالکان نے ایم 8 شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بند کردیا۔ ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بارڈر بند کر کے گاڑی والوں کو بلا کر انہیں اذیت سے دو چار کیا جاتا ہے –

مظاہرین کے مطابق جب تک بارڈر نہیں کھولا جاتا احتجاجاًً ایم 8 شاہراہ ڈی بلوچ پوائنٹ پر بند رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایک جانب بارڈر پر کاروبار کی بندش ہے اور دوسری جانب گاڑی والوں کو بلا کر ان پر فائرنگ کردی جاتی ہے جو سراسر زیادتی اور ظلم ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی ٹریڈ یونین کی اپیل پراحتجاج اور روڈ بلاک کیا گیا تھا –