باجوڑ: مسلح حملے میں پاکستان فوج کا اہلکار زخمی

492

باجوڑ میں پاکستان فوج کے چیک پوسٹ پر مسلح حملے کے نتیجے میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تلعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ آوروں کے فائرنگ کا فوری جواب دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔