اے سی مستونگ عائشہ زہری کا ایک بار پھر تبادلہ

494

 

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں تعینات اے سی عائشہ زہری کا تبادلہ کردیا گیا ہے، ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق اے سی کردگاپ عطاء المنعم کو اے سی مستونگ تعینات کردیا گیا ہے۔

جبکہ ان کہ پیشرو عائشہ زہری کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق تبادلہ گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر حملہ اور دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عائشہ زہری کا تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے، انہوں نے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مقابلے کا امتحان پاس کیا اور اب وہ بلوچستان سروس کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ کہ گزشتہ سال کی فروری میں ایران اور افغانستان سے متصل سرحدی ضلع چاغی کے ہیڈکوارٹر دالبندین میں ان کی اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے تعیناتی ہوئی تھی، جب انکی سربراہی میں کروڑوں روپے کی منشیات پکڑے گئے تو انہیں بااثر افراد نے سرکاری سرپرستی میں مختلف طریقوں سے پریشان کیا تھا اور انہیں منشیات کی سمگلنگ کے روٹ یعنی بلوچستان کے سرحدی علاقے سے تبادلہ کردیا گیا تھا۔

عائشہ زہری کا موقف ہیکہ کرپشن اور لاقانونیت کیخلاف سخت ایکشن لینے کی وجہ سے مقتدرہ قوتیں انہیں تنگ کرتی آرہی ہیں۔ خیال کیا جارہا ہیکہ حالیہ تبادلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔