ہالی وڈ کی اداکارہ اینجلینا جولی کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ‘دوز ہو وِش میں ڈیڈ’ امریکی باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹنے میں ناکام رہی۔
‘وارنر برادرز’ کے بینر تلے بننے والی فلم ‘دوز ہو وِش می ڈیڈ’ کو پانچ مئی کو دیگر ممالک جب کہ 14 مئی کو امریکہ میں ریلیز کیا گیا تھا۔
فلم کو بیک وقت اسٹریمنگ سروس ایچ بی او میکس پر بھی ریلیز کیا گیا جس نے اوپننگ ویک اینڈ پر امریکہ سے 28 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔
اس وقت باکس آفس پر کمائی کے حساب سے پہلے نمبر پر ڈراؤنی فلم ‘اسپائرل’ ہے جس نے جمعے سے اتوار کے دوران 87 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔
Weekend Box Office: SPIRAL Hacks Up No. 1 Debut w/ $8.72M; Angelina Jolie Thriller THOSE WHO WISH ME DEAD Takes 3rd w/ $2.8Mhttps://t.co/79MM6grrul#Spiral #ThoseWhoWishMeDead #ThoseWhoWishMeDeadMovie
— Boxoffice Pro (@BoxOffice) May 16, 2021
اس کے ساتھ ہی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ‘راتھ آف مین’ ہے جس نے 37 لاکھ سے زائد کا بزنس کیا۔
معروف ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کی فلم ‘دوز ہو وِش میں ڈیڈ’ باکس آفس پر تیسرا نمبر حاصل کر سکی جس نے 28 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔
فلم ‘دوز ہو وِش می ڈیڈ’ نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر 71 لاکھ ڈالر کمائی حاصل کی ہے۔
میڈیا سے متعلق تجزیہ کرنے والی امریکی کمپنی کوم اسکور کے مطابق فلم ‘دوز ہو وش میں ڈیڈ’ کو تین ہزار 188 سنیما گھروں میں پیش کیا گیا تھا جو کہ ایک اچھی تعداد تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ وبا کے دوران فی الحال 65 فی صد سنیما گھر ہی کھلے ہیں۔