اورماڑہ میں پانی کی شدید قلت، خواتین کا احتجاج

705

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل اورماڑہ میں پانی کی قلت کے خلاف خواتین سراپا احتجاج بن گئے۔

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ اورماڑہ کے مکین بوند بوند پانی کےلیے ترس گئے ہیں، ہم پانی بحران سے تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

جونا لین کے رہائشی خواتین نے روڈ پر دھرنا دیکر ببلک ہیلتھ کے خلاف احتجاج کیا۔ خواتین نے دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان سے پانی بحران جاری ہے جو اب شدید صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ جونا لین کے مکین بوند بوند پانی کےلیے ترس رہے ہیں لیکن کسی کے کان تک جوں نہیں رینگتی۔

اورماڑہ مکینوں نے وزیراعلٰی بلوچستان ، ایم پی اے گوادر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلٰی احکام سے اپیل کی ہے پانی بحران پر نوٹس لے کر جلد از جلد پانی فراہمی یقینی بنایا جائے۔