انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس کو ہرادیا

291

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس کو دو صفر سے ہرادیا۔ سابق چیمپئن ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے کے قریب آگئے۔ اٹالین لیگ میں انٹر میلان نے بھی اہم فتح حاصل کرلی۔ سپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے اوساسونا کو دو صفر سے پچھاڑ دیا۔

یورپ کے مختلف ممالک میں فٹبال لیگز کے مقابلے ہوئے، انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کا سامنا کرسٹل پیلس سے ہوا، مانچسٹر سٹی نے دو صفر سے اہم کامیابی حاصل کرلی اور  سابق چیمپئن کو ایک اور ٹائٹل جیتنے کے لیے صرف ایک اور فتح درکار ہے۔

دوسری جانب  اٹالین میں ٹیبل کے ٹاپ پر موجود انٹر میلان نے بھی ایک اور میچ جیت لیا، سپیزا کو دو صفر سے ہراکر انٹر میلان ٹرافی اٹھانے سے صرف ایک پوائنٹ کی دوری پر آگئی ہیں۔

سپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے اوساسونا کو دو صفر سے پچھاڑ دیا اور بارسلونا سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔