انقلابی گلوکار استاد میر احمد کا لاپتہ فرزند بازیاب

526

بلوچی و براہوئی کے انقلابی گلوکار استاد میر احمد کا لاپتہ فرزند بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ۔

استاد میراحمد کے جوانسال فرزند بلال احمد کو 31 اگست 2018 کو پاکستانی فورسز نے نوشکی کے پکنک پوائنٹ زنگی ناوڑ سے دوستوں کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ان کے ہمراہ لاپتہ ہونے والوں سمیع بلوچ اور عبدالرب گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جبکہ دیگر چند ایک نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ آج نوشکی سے زکریا بلوچ بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔