افغانستان: لوگر میں بم دھماکہ 30 افراد جانبحق 92 زخمی

375

دھماکہ گذشتہ رات ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جانبحق و زخمی ہوئیں ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر کے شہر پل علم میں گذشتہ رات بارود سے بھرے ایک ٹرک کے ذریعے ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک 30 کے قریب  افراد جانبحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئیں ہیں ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے 90 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب لوگر صوبے کے گورنر عبدالقیوم رحیمی نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے واقعے کو وحشیانہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پہ جاری ہونے والے تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طاقت ور بم دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کے علاقوں میں عام شہریوں کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔

خیال رہے کہ امریکہ و طالبان کے درمیان معاہدے اور امریکی عسکری انخلاء کے اعلان کے بعد سے افغانستان میں رپورٹس کے مطابق  طالبان کے حملوں میں روزانہ اوسطا 49 افراد مارے جارہے ہیں ۔

 اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سوموار سے لیکر جمعرات تک طالبان نے 27 صوبوں کے 179 اضلاع میں 278 حملے کئے ہیں۔

واضح گذشتہ رات ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان سمیت کسی بھی مسلح شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے ، تاہم طالبان سے وابستہ سوشل میڈیا کارکن لوگر میں ہونے والے بم دھماکے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کو عسکری حکام ہی لکھتے ہیں ۔

افغانستان میں قیام امن کے لئے خلیجی ملک قطر میں گذشتہ سال طالبان و امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے تحت آج یعنی یکم مئی کو عسکری انخلاء شروع ہوگا ۔