مسافر بس زابل صوبے کے ضلع شار صفا میں دھماکے کی زد میں آگیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے ضلع شار صفا میں طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آکر مسافر بس تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 25 مسافر جانبحق جبکہ 30 زائد زخمی ہوئیں ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 12 بجے کے بعد پیش آیا جس کے بعد زخمیوں اور جانبحق افراد کو قریبی صوبے کندھار کے میرویس ہسپتال منتقل کر دیا کیا جارہا ہے ۔
خیال رہے کہ امریکی انخلاء کے اعلان کے بعد سے طالبان و افغان فورسز کے درمیان حالیہ دنوں میں تشدد کے واقعات میں خاصا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عام شہری بھی بڑی تعداد میں مارے جارہے ہیں جس میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں ۔
گذشتہ روز جنوبی صوبے ھلمند کے ضلع ناوہ میں مبینہ طور پر طالبان پہ بمباری کے نیچے میں ایک نوجوان سمیت ایک خاتون اور دو بچے بھی مارے گئے تھے ۔
طالبان و افغان فورسز دونوں ہی ایک دوسرے پر شہریوں کو نقصان دینے کا الزام لگاتے ہیں ۔
دوسری جانب افغانستان میں قیام امن کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے دھمکی آمیز بیان میں طالبان کو تنبیہ کی اگر انہوں اپنی پرتشدد کارروائیاں بند نہ کی تو امریکی فوجی واپس افغانستان آئیں ۔
ادھر عالمی سطح کے معروف جریدے وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ افغانستان سے امریکہ کے عسکری انخلاء کے بعد سے امریکہ طالبان و القاعدہ کا مقابلہ کرنے کے لئے تاجکستان اور ازبکستان میں فوجی اڈے بنا رہا ہے ۔
افغانستان میں جہاں ایک طرف پرتشدد کارروائیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے وہی طالبان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر تین دن کی جنگ بندی کا یک طرفہ اعلان بھی کیا گیا جس کو افغان امن کونسل نے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ امن کے قیام کیلئے مستقل طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔