اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر حماس کاراکٹوں سےحملہ

414

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حماس کی جانب سے راکٹ داغے جانے کے سبب تل ابیب شہر میں سائرن بجادئیے گئے۔

دوسری جانب حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے تل ابیب اور اس کے نواحی علاقوں کی طرف 130 راکٹ فائر کیے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ حماس کو اس تنازعہ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

گزشتہ روز حماس کی جانب سے کیےگئے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 24 افراد ہوگئے۔