اداکارہ ودیا بالن فلم شیرنی میں نظر آئینگی

249

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی آنے والی نئی فلم شیرنی میں فاریسٹ آفیسر کے طور پر نظر آئیں گی۔

او ٹی ٹی پلٹ فارم ایمیزون پرائم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ فلم شیرنی رواں برس جون میں ریلیز کی جائے گی تاہم ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اداکارہ ودیا بالن اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جسے ہدایت کار نامور فلمساز امیت مسورکر نے تشکیل دیا ہے اور ابونڈنٹیا انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی اسٹارکاسٹ میں شارڈ سکسینہ، مکول چڈھا، وجے راج، ایلا ارون، برجیندر کالا اور نیرج کبی جیسے ورسٹائل فنکار شامل ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ودیابالن نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم شیرنی ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی ۔

یہ فلم ایک جنگلات کی ایک ایماندار افسر پر مبنی ہے جو انسانوں اور جانوروں کے تنازعات کی دنیا میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے جس کی عکس بندی مدھیہ پردیش میں ہوئی ہے ۔