پنجگور سے ایک اور لاش برآمد

172

چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں اب تک تین افراد کو ہلاک ہوئے ہیں۔

آج صبح پنجگور کے علاقے تسپ سرے قلات سے ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت مجاہد کےنام سے ہوئی اور اس کے بعد مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں عزت اللہ نامی شخص کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔

اب اطلاعات آرہے ہیں کہ پنجگور کے علاقے وشبود میں کھجور کے باغات سے درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاحال مذکورہ شخص کا نا ہی شناخت ہوسکا ہے اور ناہی ہلاکت کے محرکات معلوم ہوسکے ہیں۔