پانچ سال سے لاپتہ شخص بازیاب

132

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والا شخص پانچ سال بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 17 جون 2016 فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے عیسیٰ خان مری ولد تیمر خان حراست سے بازیاب ہوگئے۔

عیسیٰ خان مری کو فورسز نے اُس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا جب وہ ہزار گنجی نیو کاہان سے مستونگ میں ایک حکیم کے پاس علاج و معالجے کے لئے جارہے تھے جو بالآخر آج بازیاب ہوگئے۔

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے مذکورہ شخص کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے خوش آئند عمل قرار دے دیا ۔