ناگاہو اور گردونواح میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری

121

بلوچستان کے پہاڑی علاقے ناگاہو اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کا آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں فورسز بڑی تعداد میں تعینات ہیں جو آج دوسرے روز بھی فوج آپریشن میں مصروف عمل ہیں

اطلاعات ہیں کہ فورسز نے دوران آپریشن کئی افراد کو بھی حراست میں لیا ہے تاہم جاری آپریشن اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے دیگر تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز کیا گیا تھا جہاں فورسز کی بڑی تعداد میں گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر مذکورہ علاقوں میں پہنچے تھے۔

اس وقت علاقہ فوجی محاصرے میں ہے جبکہ زمینی فورسز کے ساتھ ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔