دشت حملے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے – بی ایل ایف

305

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے دشت میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے تحصیل دشت میں نوک کور (ندی) میں احمد چانکر کے مقام پر سرمچاروں نے گھات لگا کر دو فوجی گاڑیوں کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آئی جس سے گاڑی میں سوار تمام پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار فوجی اہلکار بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد قابض فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹر اپنے ہلاک اور زخمیوں کو لینے آئیں۔ میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔