ایک اور انڈئن اداکارہ کورونا کی نذر ہوگئی

340

بالی وڈ اور  بھوجپوری فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سری پراڈھا کورونا کے سبب انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ساؤتھ انڈین اداکارہ سری پراڈھا حال ہی میں کورونا کا شکار ہوئی تھیں۔

اداکارہ کی موت کی تصدیق سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امت بہل نے کی۔

خیال رہے کہ سینئر اداکارہ سری پراڈھا بھوجپوری فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں، انہوں نے روی کشن کے ساتھ ہٹ بھوجپوری فلم ’ہم تو ہو گئے نی توہر‘ میں بھی کام کیا تھا۔

سری پراڈھا ماضی میں بالی کے نامور اداکار دھرمیندر ، گووندا اور  ونود کھنہ سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

اداکارہ کی بالی وڈ فلموں میں آگ اور چنگاری، شعلے اور طوفان، آزمائش، بے وفا صنم، میری للکار سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔