یوتھ لیڈر شپ فورم کا گرلز کالج حب میں کاونسلنگ پروگرام منعقد

493

تعلیم کی افادیت و اہمیت یوتھ لیڈر شپ کی جانب سے گرلز ڈگری کالج حب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں لڑکیوں کی تعلیم، ان کی کیریئر کاؤنسلگ کیپیسٹی بلڈنگ اور تعلیم کے دوران آنے والی رکاوٹوں کے بارے میں کالج کی طالبات کو مختلف طرح سے ٹرینگ کی صورت میں آگائی دی گئی۔

وائے ایل ایف کی جانب سے منعقد پروگرام میں طالبات کو مزید تعلیم اسکالرشپس اور دیگر تعلیمی پروگرامز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یوتھ لیڈرشپ کی جانب سے حب کے مختلف تعلیمی اداروں میں تربیتی و آگاہی پروگرام منعقد جاتی رہی ہے، وائے ایل ایف منتظمین کے مطابق ان کا مقصد طلباء و طالبات کو تعلیم اور اس کے مستقبل بارے آگاہی فراہم کیا جاسکے۔

یوتھ لیڈرشپ فورم کے منعقد کردہ سیمینار میں ‏راجی بلوچ وومن فارم سے ناز بارکزئی نے شرکت کرکے طالبات کو اپنے سامنے آنے والی معاشی و معاشرتی تعلیم میں آنے والی رکاوٹوں کو توڑنے اور ہاتھ تھام کر بہن چارگی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

راجی بلوچ وومن فارم کے رہنماوں کے مطابق تعلیمی میدان سمیت ہر جگہ خواتین کو اپنے مسائل کا سامنے کرنے کے لئے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک دوسرے کی حمایت اور اتحاد ضروری ہے۔

یوتھ لیڈر شپ کی جانب سے ماریہ بلوچ و دیگر منتظمین اس سمینار میں شریک تھے جنہوں نے بعد میں طالبات کو مزید تعلیمی پروگرامز پر انفرادی بریفنگ دی۔