گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بیلہ کی پرنسل روڈ حادثے میں جاں بحق

549

بلوچستان کے ضلع مستونگ اور بیلہ میں دو مختلف نوعیت کے واقعات اور حادثات میں کالج پرنسپل سمیت تین افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بیلہ کے پرنسل پروفیسر نگہت سلطانہ آج ڈیوٹی پر جاتے ہوئے روڈ حادثے میں جان بحق ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ روان ہفتے بلوچستان میں اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں کالج پرنسپل جان بحق ہوئے ہیں اس سے قبل وڈھ وہیر کے مقام پر ایک روڈ حادثے میں انٹر کالج وڈھ کے پرنسپل غلام نبی بلوچ جانبحق ہوگئے تھے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مستونگ کے علاقے سورگز میں بدوزئی قبیلے کے دوشاخوں میں پرانی دشمنی کے بناء پر فائرنگ سے دو بھائی حاجی عبدالمجید اور عبدالمنان جانبحق ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ آج شام کو افطار سے قبل سورگز میں پیش آیا ہے۔