گوادر کے رہائشی دو نوجوان چار سال بعد بازیاب

414

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر سے چار سال قبل جبری گمشدگی کے شکار دو نوجوان آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

دشت شولی کے رہائشی فداء احمد بلوچ اور شاہنواز بلوچ 12 اکتوبر 2017 کوجبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے۔ ان کے ہمراہ لاپتہ ایک اور نوجوان مسلم بلوچ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

فدا احمد و شاہنواز کے لواحقین نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے تاہم پچھلے کچھ مہینوں میں کچھ لاپتہ افراد گھروں کو بھی لوٹے ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی جو بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کی جہدو جہد کررہی ان کے مطابق لاپتہ افراد کو جس تعداد میں بازیاب کیا جارہا ہے اس سے کئی گنا زیادہ لوگوں گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے۔

وی بی ایم پی کا لاپتہ افراد کے بازیابی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے۔