گوادر: سیاجی اور گردنواح میں فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

502

بلوچستان کے ساحلی علاقے ضلع گوادر کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ سیاجی اور گردنواح کے پہاڑی سلسلوں میں فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹر شیلنگ کررہے ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گوادر کے مضافاتی علاقے سیاجی اور دڑامب کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج نے آج آپریشن کا آغاز کیا۔ فورسز کی بڑی تعداد گاڑیوں میں مذکورہ علاقوں میں پہنچی جبکہ ان کو فضائی کمک حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیاجی اور دڑامب کے گردنواح کے علاقوں ہُر، لاغری کور، تلانگ کور، پوستو کور، تنک، کنڈہ سول، شے بلار سمیت گوادر کی جانب سے تلاپ کور، بگانی کور، پک کور، حاجی جمعہ ڈیم کور کے علاقوں میں فورسز اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں اور کئی مقامات پر مورچہ زن ہیں۔

گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر شیلنگ کی ہے جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب حکام نے مذکورہ علاقوں میں آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کیے ہیں۔