کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

494

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سےبیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح سات بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے دشت سندان میں کہیر کور کے مقام پر چھ پاکستانی فوجیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی چوکی سے نکل کر پانی بھرنے کیلئے ندی کی جانب جا رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ چھ فوجیوں میں سے تین موقع پر ہلاک ہوئے دیگر تین چوکی کی جانب بھاگ نکلے۔ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔