کیچ : مسلح افراد کے حملے میں سرکاری حمایت یافتہ شخص ہلاک

922

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے شے کہن میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ملا عزیر کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں پر متعدد مسلح جتھے تشکیل دینے کا الزام ہے جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے۔

ماضی میں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔