کیچ: حکومتی حمایت یافتہ شخص کے ٹھکانے پر دستی بم حملہ

233

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ رات نامعلوم افراد نے حکومتی حمایت افراد کے ٹھکانے پر دستی بم حملہ کیا ہے۔

حملہ حکومتی حمایت یافتہ شخص سمیر سبزل کے گھر پر سنگانی سر کے مقام پر ہوا ہے۔ تاہم حملے میں کسی قسم کی نقصانات کے حوالے سے معلوم نہ ہوسکا۔

واضح رہے سمیر سبزل کو عوامی حلقے نے سانحہ ڈنک کے مرکزی ملزم قرار دے چکے ہیں مگر گذشتہ دنوں عدالت نے سمیر سبزل کو عدم ثبوت کے بنا رہا کردیا۔

گذشتہ سال تربت کے علاقے ڈنک میں ایک گھر پر حملے میں فائرنگ کے نتیجے میں ملک ناز نامی خاتون کو قتل کیا گیا اور اس کی کمسن بچی برمش زخمی ہوگئی تھی۔

اے ٹی سی کورٹ مکران کے جج رفیق لانگو نے گذشتہ دنوں چار ملزمان کو سزائیں جبکہ سمیر سبزل کو بری کردیا تھا۔

یاد رہے کہ ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔