بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تیل بردار گاڑی کے ڈرائیور کو قتل کرکے تیل سے لوڈ گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔
یہ واقعہ کیچ کے پہاڑی علاقے کلبر کے مقام پر پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت علیم کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں ذرائع معاش کے دوسرے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں حالیہ کچھ وقتوں سے تیل کے کاروبار کرنے والوں کے مشکلات ہر روز بڑھتے جارہے ہیں۔ ایک جانب چوروں و ڈاکوؤں سے تیل کے منسلک لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں دوسری جانب حالیہ کچھ مہینوں سے فورسز کی جانب سے انہیں مہینوں تک باڈر پہ روکے رکھا جاتا ہے۔
باڈر پہ پھنسے ہوئے لوگ اشیاء خوردونوش نہ ہونے کی وجہ سے بھوک و پیاس کی وجہ سے مررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران اب تک تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ سماجی حلقے ان چوروں کے بارے موقف اختیار کرتے ہیں انہیں فورسز کی حمایت حاصل ہے اور انہیں فورسز نے کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔
پنجگور و کیچ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اب تک اس طرح کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔