کینسر میں مبتلا کمسن حمل ظفر بلوچ انتقال کر گئے

992

بلوچی زبان کے شاعر اور بلوچی میوزک پروموٹر سوسائٹی کے مرکزی رکن ظفر اکبر کے نوعمر بیٹے حمل ظفر کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔

خاندانی زرائع کے مطابق خون کے کینسر میں مبتلا نوجوان حمل ظفر آج رات نماز عشاء کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ۔

یاد رہے کہ ظفر حمل بلوچ کی علاج کے لئے اوست ویلفیئر آرگنائزیشن نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے مہم شروع کیا اور دو سال سے زائد کے عرصہ میں اس تنظیم نے مخیر حضرات صرات کی تعاون سے حمل ظفر بلوچ کی علاج کے لیے جدوجہد کی ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت کینسر کی مرض درجنوں لوگ مبتلا ہے ، اور اب تک متعدد لوگ جن میں اکثریت بچوں اور نوجوانوں کی ہے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کینسر کی مرض کا بلوچستان کے متعدد علاقوں بالخصوص خضدار و نوشکی میں درجنوں لوگ شکار ہیں ۔

بلوچستان میں سماجی و سیاسی کارکنوں اور تنظیموں کی جانب سے بارہا مطالبہ کیا گیا کہ کینسر کے مرض میں اضافے کی سدباب کیا جائے اور بلوچستان میں کینسر ہسپتال بنایا جائے۔