کوہلو: واقعات اور آپسی تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، دو زخمی

623

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان میں بور کی تری پاٹ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا جسکی شناخت محمد سلیم ولد سعیدو شیرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب کوہلو میں قلندرانی مری قبائل کے آپسی تصادم کے نتیجے میں کریم بخش اور منیر احمد نامی دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی افراد کو طبی امداد دینے کے لئے ڈی ایچ کیو کوہلو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اے ایس آئی شریف مری اور سی آئی اے مجید مری کی سربراہی میں پولیس ٹیم موقع پہ پہنچ گئے۔