کوہلو: سی ٹی ڈی نے بوڑھی والدین پر تشدد کے بعد بیٹے کو گرفتار کرلیا

499

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے ہزار خان نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کے بیٹے کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے تحصیل ماوند میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے نادر علی ولد ہزار خان کے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و دیگر افراد کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناکر نادر علی ولد ہزار خان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

ٍذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر سی ٹی ڈی اہلکار نے نادر علی کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

نادر علی کے بوڑھے والدین کا کہنا ہے کہ ہم غریب اور بے وارث لوگ ہیں سی ٹی ڈی اہلکار زبردستی ہمارے گھر میں گھس گئے ہمارے کپڑے پھاڑے ہم پر تشدد کیا اور بیٹے کو اٹھا کر لے گئے۔

والدین نے احکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بیٹے کو رہا کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ جبکہ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔