کورونا وائرس: خاران میں لاک ڈاون سے مزدور طبقہ پریشان

132

خاران میں لاک ڈاؤن کے سبب بازار مکمل بند طور پر بند کر دیا گیا جس کے سبب ،دیہاڑی دار مزدور پریشان میں مبتلا نظر آئیں۔

بلوچستان کے ضلع خاران میں کورونا  وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انتظامیہ کی جانب اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بازار مکمل بند کردیا گیا ۔

بازار بند ہونے کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے۔

دیہاڑی دار مزدوروں کا اس متعلق کہنا ہے کہ  ہمارا گزر بسر مزدوری سے ہوتا ہے بازار بند ہونے کی وجہ سے فاقہ کرنے پر مجبور ہیں۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں مدد فراہم کیا جاتا تو لاک ڈاؤن پر کوئی سوال نہیں اٹھاتا۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کے لئے سمارٹ لاک ڈاون کا  اعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی “وسیع تر سمارٹ لاک ڈاؤن” پالیسی کے تحت، بلوچستان کی تمام سرحدیں مکمل طور پر بند رہیں گی جبکہ شاپنگ مالز اور بازاروں سمیت ہفتہ اور اتوار کو تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ ہفتے کے دن مارکیٹیں فجر سے شام 6 بجے تک کام کریں گی۔

تاہم تاجر برادری نے بلوچستان حکومت کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے تمام کاروباری سرگرمیوں کو معمول کے مطابق جاری رکھا ۔

 کوئٹہ شہر میں لاک ڈاون کے باوجود دکانیں اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے ہیں۔